30 ستمبر، 2024، 1:50 PM

پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ جنگ میں تعاون جاری رکھیں گے، ایران

پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ جنگ میں تعاون جاری رکھیں گے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: خطے میں سلامتی کے استحکام اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ خطے میں سلامتی کے استحکام اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ہمارا مشترکہ نقطہ نظر اور مفاہمت کی یادداشت ہے، اور ہم اس سلسلے میں مزید تعاون جاری رکھیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ عراقچی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔ ایران نے گوتریش سے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

News ID 1927052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha